ہالینڈ کے شہر ایمسٹر ڈیم میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک اسلامی بھائی کے گھر پر افطار مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگرانِ کابینہ ہالینڈ نے شرکا کو" وقت کی قدر "کرنے کے حوالے سے مدنی پھول عطا فرمائے اور اس کی افادیت کے بارے میں روشنی ڈالی ، بعد ازاں دعائے افطار اور صلوٰۃ و سلام کا سلسلہ بھی ہوا۔ اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت روٹر ڈیم ہالینڈ کی جامع مسجد غوثیہ میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ کابینہ ہالینڈ نے " تلاوتِ قراٰنِ پاک کی فضیلت" کے بارے میں شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔